پاکستان کی فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل

ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل صبح 8 بجے تک بند رہے گی، سول ایوی ایشن حکام


ویب ڈیسک February 28, 2019
پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، سول ایوی ایشن حکام فوٹوفائل

KARACHI: پاکستان کی فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل کردی گئی جو جمعے کی دوپہر ایک بجے بحال ہوں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ترجیحی بنیادوں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد فضائی حدود میں کمرشل پروازیں دوبارہ معطل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود جمعے کی دوپہر 1 بجے تک بحال ہو گی۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کے جہاز مار گرائے جانے کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں