ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر پاکستان اور سری لنکا مشترکہ چیمپئن بن گئے

فائنل بارش کے سبب نامکمل، آئرلینڈ نے بھی میگا ایونٹ میں جگہ بنالی، نیدرلینڈز ناکام


Sports Desk August 02, 2013
ڈبلن: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 کوالیفائرز کی مشترکہ چیمپئن پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو، سری لنکا سے فیصلہ کن معرکہ بارش کے سبب ریزرو ڈے میں بھی مکمل نہ ہوسکا، دونوں فائنلسٹ ٹیمیں میگا ایونٹ میں پہنچ گئیں۔ فوٹو: آئی سی سی

پاکستان اور سری لنکاکی ویمنز ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کی مشترکہ چیمپئن بن گئیں۔

بارش سے متاثرہ فائنل ریزرو ڈے میں بھی مکمل نہ ہو سکا، میزبان آئرلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے میں نیدرلینڈز کو 2 رنز سے مات دیکر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کیساتھ میگا ایونٹ میں رسائی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بارش نے ریزرو ڈے میں پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کو میدان میں اترنے کی مہلت نہ دی، یوں دونوں کو ہی مشرکہ فاتح قرار دیا گیا، فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے انھیں پہلے ہی آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول میگا ایونٹ میں جگہ مل چکی تھی۔



یاد رہے بدھ کے روز حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 112 رنز بنائے تھے، نین عابدی 45 اور بسمہٰ معروف 35 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔

دریں اثنا تیسری پوزیشن کے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 2 رنز سے شکست دیکر ورلڈٹی ٹوئنٹی کی آخری کوالیفائر نشست پر قبضہ کر لیا، ریزرو ڈے میں مکمل ہونیوالے میچ میں کپتان ایسوبیل جوائس نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے، ناکام سائیڈ کی ہیلمین رمبالڈو کے 58 رنز ناٹ آؤٹ ناکافی ثابت ہوئے۔ کینیڈا اور جاپان کے درمیان شیلڈ تیسری پوزیشن کا مقابلہ بھی خراب موسم کی نذر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں