بھارت کیلیے زمبابوین ٹیم کھلونا بن گئی 9 وکٹ سے مسل دیا

کل آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں فتح سے سیریز میں کلین سوئپ مکمل ہو جائے گا


Sports Desk/AFP August 02, 2013
کل آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں فتح سے سیریز میں کلین سوئپ مکمل ہو جائے گا۔ فوٹو: فائل

ROME: بھارت کیلیے زمبابوین ٹیم کھلونا بن گئی، بولاوایو کے چوتھے ون ڈے میں باآسانی 9 وکٹ سے مسل دیا.

ہفتے کو آخری میچ میں فتح سے سیریز میں کلین سوئپ مکمل ہو جائیگا، گزشتہ روز روہت شرما اور رائنا نے نصف سنچریاں داغ کر ٹیم کو ٹارگٹ تک پہنچایا، اس سے قبل بولرز نے میزبان کو صرف 144 رنز تک محدود رکھا، چگمبرا نے ففٹی بنائی، امیت مشرا نے 3 جبکہ ڈیبیو پر مین آف دی میچ ایوارڈ پانے والے موہت شرما نے 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئنز اسپورٹس کلب میں بھارت کو 145 رنز کا آسان ہدف ملا، چتیشور پجارا ڈیبیو کو یادگار نہ بنا سکے، ٹینڈائی چھتارا نے جب وکٹیں اڑائیں تو ان کا اسکور صرف 13 تھا۔



روہت شرما اور سریش رائنا نے اس کے بعد میزبان بولرز کو مزید خوشیاں منانے کا موقع فراہم نہ کیا،ٹیم نے 30.5 اوورز میں ہدف عبور کیا، 12 اننگز میں کوئی نصف سنچری نہ بنانے والے رائنا نے بیٹنگ آرڈر میں ترقی ملنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا،اسی طرح روہت نے بھی ابتدائی تینوں میچز کی ناکامیوں کا ازالہ کر دیا، دونوں بالترتیب 64 اور 65 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

قبل ازیں زمبابوین ٹیم 42.4 اوورز میں 144 پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ سیریز میں اس کا سب سے کمترین ٹوٹل تھا، ایک موقع پر47 رنز پر5 پلیئرز میدان بدر ہو چکے تھے، پاکستانی نژاد اوپنر سکندر رضا 7 رنز بنا سکے، میلکولم والر اور چگمبرا نے چھٹی وکٹ کیلیے 80 رنز جوڑ کر اسکور کچھ بہتر مقام تک پہنچایا، والر کی اننگز 35 رنز پر ختم ہوئی جبکہ ساتھی بیٹسمین 50 پر ناٹ آؤٹ رہے، امیت مشرا نے 3 جبکہ موہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے 2،2وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں