وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے کا پیغام بھارت بھجوادیا گیا

بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے

بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے، فوٹو: فائل

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیغام بھارت بھجوایا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے پیغام پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا، پاکستان کو بھارتی جواب کا انتظار ہے اور بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی تھی ۔
Load Next Story