مولانا فضل الرحمان کا ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

اس بار ووٹ چوری کیا گیا تو کارکن جنگ کریں گے، سربراہ جے یو آئی

اس بار ووٹ چوری کیا گیا تو کارکنان جنگ کریں گے، فضل الرحمان (فوٹو : فائل)

مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت سے ازسرنو الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ختم نبوت ملین مارچ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے قادیانی سرکاری پروٹوکول میں آئے اور اہم ملاقاتیں بھی کیں تاہم اگر قادیانیوں کے خلاف قانون چھیڑا گیا تو سخت مزاحمت کریں گے۔


مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ اگرملک میں سکون چاہتے ہیں تو ازسرنو الیکشن کا اعلان کیا جائے اور اگر اس بار ووٹ چوری کیا گیا تو کارکن جنگ کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے بھارتی جارحیت کے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کی طرف بری نظر سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، ملکی دفاع کے لیے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی اجلاس میں بھارت کو بلانا اسلامی فورم کمزور کرنے کی سازش ہے۔
Load Next Story