پائلٹ چھوڑنے پر بھارت کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے شیخ رشید

بھارتی افواج نے عوام کے سامنے گرے ہوئے امیج کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کی، شیخ رشید


ویب ڈیسک February 28, 2019
بھارتی افواج نے عوام کے سامنے گرے ہوئے امیج کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کی، شیخ رشید (فوٹو: فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ گرانے کے بھونڈے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی افواج کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا گیا جس کے بعد بھارتی افواج کے ترجمان اپنی قوم کے سامنے ہی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں اور بھارتی افواج کے بے نقاب ہونے سے پاکستان فوج کا جھنڈا مزید بلند ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پائلٹ چھوڑنے کے اعلان پر بھارت کو وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہو نا چاہیے، بھارت ہمارا شکر گزار ہونے کے بجائے جنیوا قانون کے حوالے دے رہا ہے جب کہ آج بھارتی میڈیا پر نریندر مودی کی کوئی گیدڑ بھبکی نہیں تھی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی افواج نے اپنی عوام کے سامنے گرے ہوئے امیج کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کی، پوری دنیا نے مان لیا پاکستان عظیم ملک اور پاکستانی فوج عظیم فوج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں