حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا


Irshad Ansari February 28, 2019
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا (فوٹو: فائل)

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 90 روپے 38 پیسے سے بڑھ کر 92 روپے 88 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔


اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر کردیا گیا جس کی نئی قیمت 106 روپے 68 پیسے کے بجائے 111 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 75.03 روپے سے بڑھ کر 77.53 روپے جب کہ مٹی کا تیل چار روپے اضافے کے ساتھ 82 روپے 31 پیسے سے بڑھ کر 86 روپے 31 فی لیٹر ہوگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں