پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے چیئرمین پی سی بی
تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، احسان مانی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نےاعلان کیا ہے پاکستان میں پی ایس ایل 4 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز اپنے مقررہ ٹائم پر ہی ہوں گے اور تمام فرنچائز کا متفقہ فیصلہ ہے لیگ پاکستان میں ہی ہو۔
چیئرمین نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا جب کہ فرنچائزاونرز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ پاک، بھارت کشیدگی کے بعد پی سی بی حکام نے دبئی میں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور ان میٹنگز میں بورڈ عہدیدار فارن پلیئرز کو پاکستان میں کھیلنے کی مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کروا رہے ہیں۔