کوئٹہ ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک March 01, 2019
زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو:فائل

شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں آنے والے 4.5 شدت کے زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں