بھارت نے پاکستان کو ادویہ ساز خام مال کی سپلائی روک دی

انڈین سپلائیرز نے پاکستانی ڈرگ امپورٹرز سے بینک ایل سی اورکنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے خام مال کی سپلائی روک دی ہے۔

انڈین سپلائیرز نے پاکستانی ڈرگ امپورٹرز سے بینک ایل سی اورکنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے خام مال کی سپلائی روک دی ہے۔ فوٹو: فائل

کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے پاکستان کو ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی سپلائی روک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے انڈیا کی جانب سے خام مال کی سپلائی روکنے کے نتیجے میں پاکستانی فارماانڈسٹری پر ممکنہ پڑنے والے اثرات سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔


ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرکے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگرخام مال کی سپلائی 15 سے20 روز تک اسی طرح معطل رہی تو ملک میں جان بچانے والے ادویات کی شدیدقلت پیداہونے کا خدشہ ہے۔

 
Load Next Story