کراچی میں ہفتہ و اتوار کو ہلکی بارش کی پیش گوئی
معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، بلوچستان و بالائی سندھ میں تیز بارشیں متوقع
محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ویدر ایڈوائزری کے مطابق مغرب کی جانب سے ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کے تحت ہفتے اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے ذریعے 2 اور 3 مارچ کو شہر میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
عبدالرشید کے مطابق مذکورہ سسٹم کی وجہ سے بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ بارش تھمنے کے بعد خنک ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65جبکہ شام کے وقت 20 فیصد رہا، گزشتہ روز شہر میں 2 مختلف سمت کی ہوائیں چلیں، جنوب مغربی اور شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعے کو) شہر کا کم سے کم پارہ 16سے 18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش، بوندا باندی ہونے کی بھی توقع ہے۔