اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔
ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔