حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں اویس مظفر

فنڈز کیلیے محکمہ خزانہ کو فوری خط ارسال کیاجائے، مختلف شہروں کاخوددورہ کروں گا


Staff Reporter August 02, 2013
غفلت کے مرتکب افسروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی، وزیر بلدیات،اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر بلدیات وصحت سندھ اویس مظفر نے حیدرآباد میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر شہری مسائل کاسخت نوٹس لیاہے اور کہاہے کہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اویس مظفر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر برائے لائیواسٹاک اینڈ فشریز جام خان شورو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں سیکریٹری محکمہ بلدیات علی احمد لوند ، ایڈمنسٹریٹر برکات احمد رضوی اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے ۔ سید اویس مظفر نے حیدرآباد میں صفائی کے ناقص انتظامات، ہر طرف سیوریج کے گندے پانی اور کچرے کے ڈھیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے۔



ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد برکات احمد رضوی نے بتایا کہ حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کو محکمہ خزانہ کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہونے سے یہ مسائل پیدا ہوئے ۔ صوبائی وزیر نے سیکریٹری محکمہ بلدیات کوہدایت کی کہ فوری طور پر محکمہ خزانہ سندھ کو خط لکھا جائے اور حیدرآباد کے لیے فنڈز جاری کرائے جائیں ۔انھوں نے کہا کہ کسی افسر کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا ،تمام افسروں اور اہل کاروں کودیانت داری اور لگن سے کام کرناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں