جوڑیا بازار میں فائرنگ 3افراد ہلاک5زخمی دیگر واقعات بھی 4 افراد مارے گئے
لیاری گینگ نے دکانداروں کوبھتے کی پرچیاں دی تھیں،رقم نہ ملنے پرفائرنگ کرکے فرارہوگئے
لاہور:
شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے2 کارکنوں اورپولیس اہلکارسمیت7افراد ہلاک ۔
جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور پولیس کے سب انسپکٹر سمیت12افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے جوڑیابازار دریا لال اسٹریٹ کھوڑی گارڈن کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے45سالہ شکیل عرف ٹو،30سالہ سہیل امین اور16سالہ نامعلوم لڑکاہلاک ہوگیا جبکہ5افراد26سالہ شعیب، 32سالہ شاہد ، 50سالہ عبد الحمید، 30سالہ فیضان اور28سالہ فیضان مرزازخمی ہو گئے۔مقتول شکیل رنچھوڑ لائن کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ رنچھوڑ لائن سیکٹر یوسی3Bکا جوائنٹ یونٹ انچارج تھا۔پولیس کے مطابق لیاری گینگ وارملزمان نے دکانداروں کوبھتے کی پرچیاں دی تھیں ، رقم نہ ملنے پر ملزمان نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی۔
ملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کو دیکھ کراسے نشانہ بناکرفائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔شاہراہ فیصل کے علاقے راشدمنہاس روڈجوہرچورنگی کے قریب بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ سیدفرحان علی کاظمی ،حماد اور مصطفیٰ زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں فرحان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،مقتول جوہر موڑ کے قریب واقع حرمین ٹاؤن کے فلیٹ نمبرH-304کا رہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ گلستان جوہر سیکٹر یونٹAکا کارکن تھاجبکہ زخمی ہونے والا حماد اسی یونٹ کا کارکن ہے۔سپرہائی وے فقیرگوٹھ مدینہ سروس اسٹیشن کے قریب گلشن آکاخیل روڈ پر نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل35سالہ قاسم حسین ہلاک جبکہASI محمد پرویز زخمی ہو گیا۔پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان سے لاش ملی جسے سول اسپتال پہنچایاگیا،25 سالہ مقتول کو ملزمان نے اغوا کر کے تشددکانشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔کورنگی چکرا گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔