متحدہ کے کارکن چن چن کرقتل کیے جارہے ہیں الطاف حسین

روزانہ کارکنوں کے جنازے اٹھانے کے باجودصبرکررہے ہیں جوہماری امن پسندی کاثبوت ہے


Express Desk August 02, 2013
رنچھوڑلائن،جوڑیابازار،نیوکراچی اورجوہرمیں5کارکنوں کوقتل کیاگیا، فوری نوٹس لیاجائے فوٹو: فائل

KARACHI: متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے رنچھوڑلائن،جوڑیابازار،نیوکراچی اور گلستان جوہرکے علاقوں میں مختلف واقعات کے دوران ایم کیو ایم کے 5کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت اور دہشت گردی کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اوران واقعات میں شہیدہونے والے کارکنوں اورہمدردوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں ایم کیو ایم کے5 کارکن وہمدردشہیدکیے جاچکے ہیں ۔الطاف حسین نے کہاکہ شہرمیں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنایا جارہاہے اور انھیں چن چن کرشہیدکیاجارہاہے ۔الطا ف حسین نے کہاکہ ہم روزانہ اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھارہے ہیں لیکن اس کے باوجودہم شہر کے امن کی خاطرخون کے گھونٹ پی رہے ہیں اورصبرکررہے ہیں جوہماری امن پسندی کاکھلاثبوت ہے۔



الطاف حسین نے صدرزرداری،وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |