پاکستان آکر کام کرنے سے مجھے بہت خوشی ہوگی شاہ رخ خان

اگرمجھے موقع ملاتو میں ضرورپاکستان آؤں گا اورکام بھی کروں گا۔ شاہ رخ خان


Express Desk August 02, 2013
اگرمجھے موقع ملاتو میں ضرورپاکستان آؤں گا اورکام بھی کروں گا۔ شاہ رخ خان فوٹو: فائل

بالی ووڈ لیجنڈشاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انھیں پاکستان آکر اور کام کرکے خوشی ہوگی۔

ایک پرستار کے اس سوال پرکہ کیا بالی ووڈہنگامہ کے تیسرے حصے میں وہ پاکستان آناپسند کریں گے، شاہ رخ نے کہا، پشاورمیں میرا خاندان ہے اور جیساکہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگرمجھے موقع ملاتو میں ضرورپاکستان آؤں گا اورکام بھی کروں گا۔ میگاسپراسٹار نے کہاکہ میں وہاں صرف ایک یادودن کیلیے نہیں آناچاہتا۔ وقت اور حالات نے موقع دیاتو میںوہاں کچھ شوزبھی کروں گا۔ 'چنائے ایکسپریس' کی تشہیری مہم کے زبردست اور غیرمعمولی ردعمل پر نہایت مطمئن اور مسرور شاہ رخ خان اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بھی بے حد پرامیدہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں