کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

گھرکی تیسری منزل پربنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی


ویب ڈیسک March 01, 2019
بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا، ڈاکٹر: فوٹو: فائل

بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم ریلوے کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہٰ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، جسے جناح اسپتال لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرذکیہ نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق خدیجہٰ کو اہلخانہ لاپتہ ہونے پرشام سے تلاش کر رہے تھے، پھرگھرکی تیسری منزل پر بنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔

خدیجہ کے ماموں کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے نہ تو دشمنی تھی اور نہ لین دین کا کوئی تنازع تھا۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہٰ کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنائیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بچی کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے لاڑکانہ کے قریب قمبر شہداد کوٹ لے جائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔