پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی
عمران خان کا اعلان جنگ کاراستہ روک سکتاہے، نیویارک ٹائمز
پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ عمران خان کے اس فیصلے کو نا صرف بھارت اور کشمیر کی معتبر شخصیات نے سراہا بلکہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اورغیر ملکی میڈیا بھی عمران خان کے اس ذمہ دارانہ فیصلے کا خیر مقدم کررہاہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم
بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے پاکستان کے فیصلے کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے خلاف سفارتی جنگ جیت لی۔ الجزیرہ نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دونیوکلیئر طاقتوں میں تناؤ کو کم کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق عمران خان کا اعلان جنگ کاراستہ روک سکتاہے، جب کہ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے اب تک خان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ عرب نیوز نے بھی پاکستان کے اقدام کو امن کی جانب ایک اور قدم قراردیا۔
دوسری جانب ترجمان اقوام متحدہ نے بھی عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے، دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کے فیصلے کو بھارت میں بھی بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے اورکشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق، محبوبہ مفتی، نوجوت سنگھ سدھو، برکھادت، کیپٹن امریندر سنگھ سمیت بھارت کی معتبر شخصیات کی جانب سے بے حد سراہاجارہا ہے۔