رینٹل پاوراوگرا کیسوں میں 2 سابق وزرائے اعظم پرذمے داری عائد

انویسٹی گیشن ٹیموں کی رپورٹ پرمزیدکارروائی چیئرمین نیب کی تعیناتی تک ممکن نہیں ہے. ذرائع

انویسٹی گیشن ٹیموں کی رپورٹ پرمزیدکارروائی چیئرمین نیب کی تعیناتی تک ممکن نہیں ہے. ذرائع فوٹو: فائل

قومی احتساب بیوروکی انویسٹی گیشن ٹیموں نے رینٹل پاوراوراوگرا کرپشن کیسز میں دوسابق وزرائے اعظم کے لیے مزیدکارروائی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے تھے لیکن چیئرمین نیب کی عدم تعیناتی کے باعث قانونی رکاوٹ آڑے آ رہی ہے۔


جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیموں کی رپورٹ پرمزیدکارروائی چیئرمین نیب کی تعیناتی تک ممکن نہیں ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق آر پی پی کے12کیسزکی الگ الگ انویسٹی گیشن جاری ہے،ان کیسز میں نوڈیروپاور پلانٹ ٹو اور ایک دوسرے منصوبے میں اب تک کی انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کانام نیب ریفرنس میں نامزدکیا گیا ہے۔ اوگراکرپشن کیس میںتوقیرصادق سے جاری تحقیقات میں یوسف گیلانی کے حوالے سے او جی ڈی سی ایل میں غیرقانونی طریقے سے ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی گئی ہے اورملازمتوں کی ذمے داری یوسف گیلانی پرعائدکی جا رہی۔ ذرائع کے مطابق ایک کھرب کی مبینہ خوردبرد کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ملزمان کی نامزدگی نہیں ہوسکی ہے تاہم ملازمتوں کی ذمے داری یوسف رضاگیلانی پر عائدکی جا رہی لیکن اس معاملے پر بھی مزیدکارروائی چیئرمین نیب کی تعیناتی کے باعث موخرکیا گیا ہے ۔

Recommended Stories

Load Next Story