آصف زرداری کل تہران جائیں گے

صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بات چیت ہو گی.

صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بات چیت ہو گی. فوٹو: فائل

صدرآصف علی زر داری ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے (کل) ہفتے کوتہران جائیں گے۔


نومنتخب ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں ایرانی حکومت نے دنیا بھر کے اہم سربراہان مملکت اور اہم شخصیات کوشرکت کی دعوت دی ہے،صدر زرداری کے دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت ہو گی، صدرزرداری کی اس موقع پرکئی اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story