مودی کوبھارت میں ذلت کا سامنا ’گوبیک مودی‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

نریندرمودی ایک نا اہل انسان ہیں، سوشل میڈیا صارفین


ویب ڈیسک March 01, 2019
مختلف ٹوئٹس میں لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ انہیں نریندر مودی بطوروزیر اعظم نہیں چاہئیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی عوام نے ٹویٹرپرمودی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کرنا شروع کردیا جس کے بعد 'گوبیک مودی' کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کورہا کرنے کے اعلان کے بعد سے بھارت میں "گو بیک مودی" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مختلف ٹوئٹس میں لوگوں نے کہنا شروع کردیا ہے کہ انہیں نریندر مودی بطوروزیر اعظم نہیں چاہئیں۔



https://twitter.com/RaashidSaad/status/1101363344722837504

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

بھارتی نوجوانوں کا خیال ہے کہ جو بھارتی ابھی تک یہ سوچتا ہے کہ مودی امن لا سکتا ہے اس پر افسوس ہے۔ بھارتی عوام نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم بھی کیا۔



عوام نے مودی پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں گرفتارکیا گیا تب بھارتی وزیر اعظم الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔ لوگوں نے نریندر مودی کو حکومت کرنے میں ناکام قراردیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک نا اہل انسان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔