بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں سابق سربراہ ’را‘

پاکستان سے بات چیت کرنے میں بھارت زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہا ہے، اے ایس دلت

پاکستان سے بات چیت کرنے میں بھارت زیادہ ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہا ہے، اے ایس دلت۔ فوٹو : فائل

سابق سربراہ 'را' اے ایس دلت کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔


بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان مذاکرات کرنے کے لیے ایک اچھے آدمی ہیں، پاکستان ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا سامنا کرنا ہے، بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ بات کرنے اور تعلقات قائم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سابق 'را' چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو کوئی کنٹرول حاصل نہیں جب کہ اب پاکستان کے ساتھ مستقل تنازعہ کو اختتام پذیر ہونا چاہیے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارت کی طرف سے زیادہ ہچکچاہٹ کا سامنا کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story