وزیر اعلیٰ سندھ کا سینٹرل جیل کا اچانک دورہ قیدیوں کی سزا 2 ماہ کم کردی

جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے, وزیر اعلیٰ سندھ


Staff Reporter August 02, 2013
جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے, وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: ایکسپریس/فائل

SUKKUR: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جمعرات کی شب اچانک سینٹرل جیل پہنچ گئے جہاں انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اپنائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر بلدیات اویس مظفر اور وزیر جیل خانہ جات منظور وسان بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ سندھ نے جیل حکام کو حفاظتی اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے اور پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعہ کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے۔ انھوں نے قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |