وزیر اعلیٰ سندھ کا سینٹرل جیل کا اچانک دورہ قیدیوں کی سزا 2 ماہ کم کردی

جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے, وزیر اعلیٰ سندھ

جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے, وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: ایکسپریس/فائل

SUKKUR:
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جمعرات کی شب اچانک سینٹرل جیل پہنچ گئے جہاں انھوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اپنائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔


اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، وزیر بلدیات اویس مظفر اور وزیر جیل خانہ جات منظور وسان بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ سندھ نے جیل حکام کو حفاظتی اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کو انتہائی موثر بنایا جائے اور پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعہ کو قبل از وقت ناکام بنا دیا جائے۔ انھوں نے قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story