پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں قائمہ کمیٹی میں انکشاف

ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے، چیئرمین کمیٹی


ویب ڈیسک March 01, 2019
ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے، چیئرمین کمیٹی فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کے بچے نشہ کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین کمیٹی صلاح الدین ایوبی نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں قومی اسمبلی کے ممبران کے بچے نشہ کرتے ہیں، اسلام آباد کے اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خاموش دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے چیئرمین کمیٹی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے جو نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد بتائی، اس سے متفق نہیں، نشے کے عادی طلبا و طلبات کی تعداد 1.86 فیصد ہے تاہم منشیات کے عادی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں منشیات کے اڈے ختم کرنا ہوں گے اور جو منشیات فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔