نجی کمپنی کے منیجر کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

وسیم اقبال ولد سلیم اقبال کو ملزمان نے گھر میں گھس کرتیز دھار آلے سے ذبح کردیا تھا.


Staff Reporter August 02, 2013
وسیم اقبال ولد سلیم اقبال کو ملزمان نے گھر میں گھس کرتیز دھار آلے سے ذبح کردیا تھا. فوٹو: فائل

بلوچ کالونی پولیس نے20 روز قبل قتل کیے جانیوالے شخص کے مقدمے میں مقتول کی اہلیہ کے آشنا کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود مکان نمبر میںG/64 ڈیفنس ویو15جولائی کونجی کمپنی کے منیجر30سالہ وسیم اقبال ولد سلیم اقبال کو ملزمان نے گھر میں گھس کرتیز دھار آلے سے ذبح کردیا تھا ، مقتول کی ڈیڑھ سال قبل پھوپی زادعائشہ سے شادی ہوئی تھی، واقعے کے وقت مقتول کی اہلیہ نے گھرکے دوسرے کمرے میں موجودہونے کے باجود پولیس کو تاخیر سے اطلاع کی تھی ، پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتول کی اہلیہ ملزمہ عائشہ دختر نعیم کوگرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا تھا ،ملزمہ کی گرفتاری کے بعد پولیس نے شبہے کا اظہارکیا تھاکہ عائشہ کا آشنا بھی قتل میں ملوث ہوسکتاہے ، قتل کے واقعیکے20روز بعد بلوچ کالونی انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کے مرکزی ملزم رضاعلی شاہ ولد ریاض علی شاہ کوکینٹ اسٹیشن پر واقع رب نوازہوٹل سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی اور سگا بھائی رحیم شاہ لاہور فرارہوگیا۔

انویسٹی گیشن افسر سب انسپکٹر راجا خالد نے ایکسپریس کوبتایاکہ ملزم علی رضا نے دوران تفتیش مقتول وسیم اقبال کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے انھوں نے بتایا کہ ملزمہ عائشہ اور علی رضا کا تعلق رحیم یار خان ہے اور دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزمہ عائشہ اور ملزم علی رضا نے ملکر وسیم اقبال کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاکہوہ شادی کرلیں ، واقعے کے روزمقتول وسیم اقبال گھر سے نماز تراویح پڑھنے کیلیے گیا تھا جس کے بعد ملزمہ عائشہ نے منصوبے پرعمل کرتے ہوئے ملزم علی رضا اور اس کے بھائی رحیم کو اپنے گھر بلا کر ڈرائنگ روم میں چھیا دیا اور جب وسیم اقبال تراویح کی ادائیگی کے بعد گھر آیااور سونے کے لیے اپنے کمرے میں گیا تو عائشہ نے ڈرائنگ روم میں جا کرعلی رضا کو بتایاکہ اس کا شوہردوسرے کمرے میں سویا ہوا ہے جس کے بعد ملزمان نے سوتے ہوئے وسیم اقبال کے ہاتھ پائو باندھنے کے بعد تیز دھار آلہ سے اسے ذبح کردیا اور فرار ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں