نیو یارکامپائراسٹیٹ بلڈنگ کے باہرفائرنگ2افرادہلاک8زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔


Reuters August 24, 2012
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے شہرنیو یارک میں جمعہ کوامپائراسٹیٹ بلڈنگ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2افراد ہلاک اور8زخمی ہوگئے۔


پولیس حکام کے مطابق شہرکے مرکزی علاقے مین ہیٹن میں واقع ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی،فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے کے قریب پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں فائرنگ کرنے والا شخص بھی شامل ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔


اس سے قبل 5 اگست کو بھی ریاست وسکانسن میں سابق امریکی فوجی نے سکھوں کے گوردوارے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں