پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا آرمی چیف

آرمی چیف کا امریکا، برطانیہ اور چین کے فوجی سربراہوں سے ٹیلی فونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال


ویب ڈیسک March 01, 2019
آرمی چیف کا امریکا اور برطانیہ کے عسکری حکام سے ٹیلی فونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی، آسٹریلوی، چینی اور یو ایس سینٹ کام کمانڈر سمیت امریکا، برطانیہ اور چین کے پاکستان میں سفرا سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مختلف ممالک کے فوجی سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث سرحدی تناؤ اور خطے کے امن و استحکام پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |