پاکستان کا بھارت کیخلاف ماحولیاتی دہشتگردی کا معاملہ یواین میں اٹھانے کا فیصلہ

بھارت نے درختوں پر بمباری کرکے ماحولیاتی دہشتگردی کی ہے، مشیر ماحولیات


ویب ڈیسک March 01, 2019
بھارت نے درختوں پر بمباری کرکے ماحولیاتی دہشتگردی کی ہے، مشیر ماحولیات، فوٹو: سوشل میڈیا

DOHA: پاکستان نے بھارت کی جانب سے درندازی کے دوران درختوں پر بم گرانے سے ہونے والے ماحولیاتی نقصان کو اقوام امتحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ دنوں پاکستان میں ایئراسٹرائیک کے دوران درختوں پر بم برسائے جو کہ سراسر ماحولیاتی دہشت گردی ہے، وزیراعظم کے 'بلین ٹرین' وژن کے تحت مختص جگہ پر بمباری کرکے 15 کے قریب درختوں کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

امین اسلم نے کہا کہ درختوں پر بمباری سے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچا،بھارت نے ماحولیاتی دہشت گردی کی ہے، بمباری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، بھارتی ماحولیاتی دہشت گردی کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |