پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں بھارتی پائلٹ
بھارتی میڈیا چھوٹی سے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، ابھے نندن
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھے نندن نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
رہائی سے قبل ایک ویڈیو بیان میں ابھے نندن نے کہا کہ میں ٹارگٹ تلاش کررہا تھا کہ اس دوران پاک فضائیہ نے میرے طیارے کو ہٹ کیا، میں نے خودکوایجکٹ کیا جس کے بعد میرا طیارہ تباہ ہوگیا۔
ابھے نندن نے کہا کہ پیراشوٹ کے ذریعے میں پاکستانی سرزمین پر گرا تو میرے پاس پستول موجود تھی،اس وقت وہاں لوگ بہت زیادہ تھے ان سب کا جوش بہت بلند تھا،میں نے پستول گرائی اور بھاگنے لگا، اس دوران پاک فوج کے ایک کپتان اور جوان آئے جنہوں نے میری جان بچائی۔
بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ پاک فوج مجھے اپنے یونٹ لے گئی جہاں مجھے طبی امدا د دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ابھے نندن نے پاک فوج کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک پروفیشنل آرمی ہے جس کے سلوک سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
ابھے نندن نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا چھوٹی سے بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے،آگ لگا کر عوام کو بھڑکاتا اور مشتعل کرتا ہے۔