اوگرا کرپشن کیس عدالت نے توقیرصادق کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

ملزم توقیر صادق 26 کروڑ روپے کے ایک اور اسکینڈل میں ملوث ہے جس کی دستاویزی ثبوت ہمیں حاصل ہوگئے ہیں،تحقیقاتی افسران


ویب ڈیسک August 02, 2013
عدالت نے توقیر صادق کو 16 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

اوگرا کرپشن کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے ملزم توقیر صادق کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب کے تحقیقاتی افسران نے موقف اختیار کیا کہ ملزم توقیر صادق 26 کروڑ روپے کے ایک اور اسکینڈل میں ملوث ہے جس کی دستاویزی ثبوت ہمیں حاصل ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے توقیر صادق سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے، جس پر عدالت نے نیب کے تحقیقاتی افسران کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم توقیر صادق کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، عدالت نے توقیر صادق کو 16 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2011 میں توقیر صادق کی بحیثیت چیرمین اوگرا تقرری کالعدم قرار دی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔