پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

پاکستان ریفائنری اپ گریڈیشن کے منصوبے کے ذریعے یوروٹو اسٹینڈرڈ ڈیزل بھی تیار کرے گی


Ehtisham Mufti March 01, 2019
پاکستان ریفائنری اپ گریڈیشن کے منصوبے کے ذریعے یوروٹو اسٹینڈرڈ ڈیزل بھی تیار کرے گی (فوٹو: فائل)

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا پلان ترتیب دے دیا جس کی پی آر ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

پی آر ایل انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ریفائنری حکومتی احکامات کے تحت اپنے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے ذریعے یوروٹو اسٹینڈرڈ ڈیزل بھی تیار کرے گی۔

پی آر ایل انتظامیہ نے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال اور کم سے کم لاگت میں پروڈکٹس کی تیاری کے حوالے سے ایک بہن الاقوامی کنسلٹنٹ کمپنی سے فیزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کروالی ہے جبکہ دنیا بھر کے انجینئرنگ کنسلٹنٹ فرمز سے اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے پیشکشیں بھی طلب کرلی ہیں۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ پی آر ایل کو ڈیپ کنورژن ریفائنری میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی ریفائنریز خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری کے پروسیس کے دوران حرارتی عمل سے 30 فیصد فرنس آئل کی پروڈکشن کرتی ہیں لیکن پی آر ایل کی ڈیپ کنورژن ریفائنری میں تبدیلی کے بعد اپنی فرنس آئل کی پیداوار2 تا 3 فیصد تک محدود کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں