جان کیری کے دورے کے دوران عافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئیدفترخارجہ

امریکا کو پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان نے اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

امریکا کو پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان نے اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ. فوٹو فائل

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان اعزازاحمد کا کہنا تھا پاکستان اور امریکا کے درمیان اس وقت قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اس لئے جان کیری کے دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تاہم اس معاملے پر وزارت داخلہ قانونی امورطے کررہا ہے جس کے بعد اسے امریکا کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا امریکا کو پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان نے اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے، ان کا کہنا تھا پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اگرایمن الظواہری سمیت کسی بھی دہشت گرد کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات ملیں تو قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

Recommended Stories

Load Next Story