بھارت کا اپنے ونگ کمانڈر ابھی نندن سے غیر مناسب رویہ

بھارتی افسران نے اپنے رہا ہونے والے ونگ کمانڈر کو نہ سلیوٹ کیا اور نہ پھولوں کا ہار پہنایا


ویب ڈیسک March 02, 2019
انڈین ائیرفورس کے آفیسرز نے ابھی نندن کے دماغ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ بھی دے دیا (فوٹو : ٹویٹر)

وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر انڈین حکام کے حوالے کردیا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر ابھی نندن کا کوئی استقبال ہوا اور نہ ہی انہیں کوئی خاص عزت دی گئی جب کہ انڈین ائیرفورس کے آفیسرز نے ابھی نندن کے دماغ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

بھارتی ایئر فورس کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو سخت سیکیورٹی حصار میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ونگ کمانڈر ابھی نندن جسے بھارتی میڈیا نے ایسا ہیرو ظاہر کیا تھا کہ جو جنگ جیت کر اپنے ملک جارہا ہو لیکن جب اسے واہگہ بارڈر سے بھارت کے حوالے کیا جارہا تھا تو بھارتی میڈیا اور بھارتی سرکار کے رویوں میں خاصا فرق نظر آیا اگر دیکھا جائے تو بھارت سے بہتر سلوک تو اس کے ساتھ پاکستان میں کیا گیا۔

پائلٹ کو بھارتی سرزمین پر قدم رکھتے ہی نہ کوئی سیلوٹ کیا گیا اور نہ ہی پھولوں کا ہار پہنایا گیا بلکہ اس کے استقبال کے لیے جو انڈین ائیرفورس کے آفیسر آئے انہوں نے ابھی نندن کے دماغ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک جونیئر افسر ونگ کمانڈر کو ایسے کمر سے پکڑ کر اندر لے گئے جیسے کسی ہیرو کو نہیں بلکہ بےعزتی کروانے والے قیدی کو لے کر جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاک فوج نے مشتعل ہجوم سے بچاتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا جب کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں