سلمان خان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگادی گئی
برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی شخص پر اس کے ملک میں کوئی مقدمہ درج ہو تو اسے ویزا جاری نہیں کیا جاتا، بھارتی میڈیا
برطانوی حکومت نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ہونے کی بنا پر ان کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ساجد ندیادوالا کی ڈائریکشن میں بننے والی نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے برطانیہ روانہ ہونا تھا تاہم برطانوی قوانین کے تحت کیوں کہ ان کے خلاف بھارت میں کار حادثہ کیس کا مقدمہ چل رہا تھا لہٰذا انہیں ویزا جاری نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے ان کی برطانیہ روانگی منسوخ ہوگئی ہے اور اب وہ اگلے ہفتے دوبارہ ویزے کے لئے درخواست دیں گے لیکن تب بھی یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی کے انہیں ویزا جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 24 جولائی کو بھارتی عدالت نے 2002 میں ہونے والے کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان پر 11 سال بعد فرد جرم عائد کی تھی۔