جلد حکومت کا تختہ الٹ دیں گے مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائیگا،نئے الیکشن کرائے جائیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)۔ فوٹو:فائل

DHAKA:
ایم ایم اے کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، ہم جلد حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دوبارہ نئے سرے سے الیکشن کرائے جائیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو اگلے ماہ اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا جائے گا، حکومت کا تختہ الٹ کر واپس لوٹیں گے۔


مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ ہمارے ملک کے فیصلے حکمرانوں کے بجائے بیرونی دباؤ پر ہو رہے ہیں۔

 
Load Next Story