خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے 4 سال بعد کرفیو اٹھالیا گیا

کل سے الحاج روڈ عالم گودر، دورہ روڈ، درو اڈہ اکاخیل تک کرفیو اٹھا لیا جائے گا، پولیٹیکل ایجنٹ


ویب ڈیسک August 02, 2013
کل سے الحاج روڈ عالم گودر، دورہ روڈ، درو اڈہ اکاخیل تک کرفیو اٹھا لیا جائے گا، پولیٹیکل ایجنٹ۔ فوٹو فائل

لاہور: پولیٹیکل انتظامیہ نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے 4 سال بعد کرفیواٹھالیا گیا ہے۔

خیبر ہاؤس پشاور میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی مظہر زیب نے باڑہ کے مختلف علاقوں سے کرفیو ہٹانے کا اعلان کیا، باڑہ میں یکم ستمبر 2009 کو کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں موجود بازار عرصہ دراز سے بند تھے، جبکہ مقامی لوگ نقل و حرکت کی اجازت نہ ہونے پر نقل مکانی کر گئے تھے۔

پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق کل سے الحاج روڈ عالم گودر، دورہ روڈ، درو اڈہ اکاخیل تک کرفیو اٹھا لیا جائے گا، آزمائشی طور پر کچھ علاقوں میں سے بھی کرفیو اٹھایاجارہا ہے، تاہم امن وامان قائم رہنے پرمزید علاقوں سے بھی مرحلہ وار کرفیو اٹھالیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں