پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی، درخواست گزار


ویب ڈیسک August 02, 2013
عدالت قیمتوں میں اس اضافے کو فوری منسوخ کرے اور دوبارہ پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم جاری کرے، درخواست گزار فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ 2 الگ الگ درخواستوں میں چیلنج کیا گیا جس میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی اور قیمتوں میں اضافہ عوام پر بوجھ ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں میں اس اضافے کو فوری منسوخ کرے اور دوبارہ پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔