بھارتی ریاست گجرات میں باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو زندہ جلا ڈالا

40 سالہ رکشہ ڈرائیور گوند راٹھور 2 بیٹیوں کو جلانے کے بعد دیگر 2 بیٹیوں کے قتل کا بھی ارادہ رکھتا تھا، پولیس

40 سالہ رکشہ ڈرائیور گوند راٹھور 2 بیٹیوں کو جلانے کے بعد دیگر 2 بیٹیوں کے قتل کا بھی ارادہ رکھتا تھا، پولیس

دنیا کی سب بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں آج بھی بیٹیوں سے نفرت اورانہیں قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوراسی سلسلے میں تازہ واقعہ پیش آیا ریاست گجرات میں جہاں باپ نے اپنی کمسن 2 بیٹیوں کو زندہ جلا ڈالا۔


بھارتی اخبار کے مطابق گوند راٹھور نامی رکشہ ڈرائیو نے اپنی 2 بیٹیوں کو اسکول میں چھوڑنے کے بہانے گھر سے اپنے رکشہ میں بٹھایا تاہم راستے میں انہیں اپنے رکشے سمیت زندہ جلا ڈالا، 40 سالہ درندہ صفت رکشہ ڈرائیور نے اپنی بیٹیوں کو جلانے کے بعد جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوند راٹھور نرودا کا رہائشی اور وہ اپنی بیٹیوں 6 سالہ پونم اور 7 سالہ نیہا کو زندہ جلانے کے بعد خیراتی ادارے میں زیرتعلیم دیگر دو بیٹیوں 10 سالہ ہیرال اور 8 سالہ رینوکا کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا،راٹھور کی بیوی نے پولیس کو بتایا کہ گوند اکثر مسافروں اوراپنے دوستوں کے ساتھ جھگڑا کرتا رہتا تھا اور اس نے بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے کے بہانے گھر سے لے جاتے ہوئے اپنے ایک سالہ بیٹے کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم اس نے اسے لے جانے سے منع کردیا۔
Load Next Story