رحیم یار خان میں شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدراوران کے بیٹے کو قتل کردیا گیا
شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ یوم القدس ریلی میں شرکت کیلئےاپنے گھرسےنکلےتھے
شیعہ علما کونسل کے ضلعی صدر شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے حیدر علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
موٹر سائکیلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد نے شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دونوں یوم قدس کی ریلی میں شرکت کے لئے عمر بلاک میں واقع اپنے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھ رہے تھے، شیخ منظور حسین اور ان کے بیٹے گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے اور دونوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگئے۔
واقعے کے خلاف شیعہ علما کونسل نے احتجاج کیا اور کچھ مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کر کے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو بند کرا دیا جب کہ شہر کی مختلف مارکٹیں اور دکانیں بھی بند کرا دی گئیں، مشتعل افراد نے میلاد چوک پر لگے رمضان بازار کے اسٹالز کو نذرآتش کر دیا اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا، صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس نے کئی مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں۔
ڈی پی او سہیل ظفر چٹا نے کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو ناکے لگاکر بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کر لے گی۔