جموں و کشمیر میں جیش محمد اورلشکرطیبہ کے 12ارکان کو ہلاک کردیابھارتی فوج کا دعویٰ

بھارتی فوج کے آپریشن اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہوسکی۔


AFP August 02, 2013
پیر کے روز بھی سرحد پر فوج کی کارروائی میں 7مزاحمت کار ہلاک ہو ئے۔ بھارتی فوج کا دعویٰ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد اورلشکرطیبہ سے تعلق رکھنے والے 12ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو شروع کئے گئے آپریشن میں سری نگر سے 100 کلو میٹر دور گھنے جنگل میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 5 مزاحمت کاروں کوہلاک کر دیا، فوج کے سینئرافسر نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن 5 روز تک جاری رہا اور پیر کے روز بھی سرحد پر فوج کی کارروائی میں 7 مزاحمت کار ہلاک ہو ئے، کارروائی کا آغاز انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر کیا گیا۔

بھارتی آرمی جنرل گرمیت سنگھ نے بتایا کہ مارے گئے مزاحمت کاروں کا تعلق مبینہ طورپر جیش محمد اور لشکر طیبہ سے تھاجب کہ آپریشن اور اس دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق آزاد ذرائع سے نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں