اسلام کے ساتھ باہمی احترام کے رشتے کو فروغ دیا جائے پوپ فرانسس

ہمیں دوسروں کےمذہب،عقائداوران کی تعلیمات کےاحترام کاحکم دیاگیاہے، پوپ فرانسس کا خصوصی پیغام

باہمی احترام انسانوں کے درمیان بہتر تعلقات کی بنیاد ہے پوپ فرانسس فوٹو : فائل

GUJRANWALA:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا کہ اسلام اور عیسائیت میں باہمی احترام کوفروغ دیا جائے اور ایک دوسرے پر غیرمنصفانہ تنقید بند کی جائے۔


عید الفطر کے حوالے سے ویٹی کن سٹی سے جاری اپنے پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے مذہب، عقائد اور ان کی تعلیمات کے احترام کا حکم دیا گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ میں نے ذاتی طور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں اور بالخصوص ان کے رہنماؤں کے ساتھ دوستی اور احترام کو فروغ دینے کے لیے اس روایتی پیغام پر خود دستخط کرکے جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی احترام انسانوں بالخصوص مذہب پر یقین رکھنے افراد کے درمیان بہترتعلقات کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال عید کے موقع پر ویٹی کن سٹی کی جانب سے مسلمانوں کے لیے ایک روایتی پیغام جاری کیا جاتا ہے تاہم یہ دوسرا موقع ہے کہ عیسائیوں کے کسی روحانی پیشوا نے ذاتی طور پر پیغام جاری کیا ہو۔ پوپ فرانسس سے قبل پوپ جان پال دوئم نے 1991 میں مسلمانوں کے نام اس قسم کا پیغام جاری کیا تھا۔
Load Next Story