وزیراعظم کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک March 02, 2019
قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا، قرارداد فوٹو: فائل

بھارتی جنگی جنون کے باوجود امن کی بات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا اور ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کیلئے دنیا بھرسے امن کے 'نوبل انعام' کا مطالبہ

واضح رہے کہ امن کے نوبل انعام کے لیے وزیر اعظم کی نامزدگی کے سلسلے میں ایک آن لائن پیٹیشن بھی دائر کی گئی ہے جس میں اب تک دو لاکھ کے قریب لوگوں نے دستخط بھی کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں