چنگچی رکشے کو 4 سواریوں تک محدود کردیا گیا

چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کرکے نمبر پلیٹ لیناہوگی، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک March 02, 2019
چنگچی رکشے کا6 کلومیٹر تک سفرکا کرایہ 10 روپے مقرر، نوٹی فکیشن فوٹو: فائل

حکومتِ سندھ نے چنگچی رکشے کو چار سواریوں تک محدود کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے چنگچی رکشوں کے لئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں چنگچی رکشے کو چار سواریوں تک محدود کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چنگچی رکشے کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کرکے نمبر پلیٹ لینا ہوگی، چنگچی رکشے کا6 کلومیٹر تک سفرکا کرایہ 10 روپے جب کہ اس سے زائد پر فی سواری 15 روپے کرایہ لیا جائے۔ خلاف ورزی پرچنگچی رکشوں کیخلاف ضابطہ فوجدرای کے تحت مقدمات درج ہوں گے، مقدمات کے اندراج کی ذمہ داری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں