ملک کے 4 ایئر پورٹس سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال

وزیراعظم کی پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کی ہدایات


ویب ڈیسک March 02, 2019
سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس لایا جائے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

پی آئی اے نے ملک کے چار بڑے ایئر پورٹس سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی فضائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا ہے جب کہ لاہور اور ملتان کے فضائی اڈوں کو 4 مارچ کو دن ایک بجے کھولا جائے گا۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد چاروں ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس پہنچانے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائے۔

وفاقی وزیر ہوابازی محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے وہ مسافر جن کے ویزا کی معیاد ختم ہو رہی ہے ان کو ترجیح دی جارہی ہے، اب تک 5 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے مسافروں کے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |