افتخار احمد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پر عزم

میرا کام کارکردگی دکھانا لیکن انتخاب سلیکٹرز کو ہی کرنا ہے، افتخار احمد


Abbas Raza March 02, 2019
افتخار احمد نے ایک ٹیسٹ، 2ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ہے فوٹو: فائل

مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں افتخار احمد نے کہا کہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر قومی ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں،ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان کے 3 ٹاپ اسکوررز میں شامل ہوں، میرا کام کارکردگی دکھانا لیکن انتخاب سلیکٹرز کو ہی کرنا ہے، امید ہے کہ موقع ضرور ملے گا، ابھی تک پاکستان کی طرف سے واحد ٹیسٹ میں ایک بار ہی بیٹنگ کی ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2016 میں ڈیبیو ہوا لیکن بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا، میرے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ اور پی ایس ایل ہی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔ گزشتہ 10 سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہا ہوں، لاہور قلندر کے خلاف میچ میں یہی تجربہ میرے کام آیا اور فتح کا سفر مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔

افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کی کارکردگی میں بہتری آتی جا رہی ہے، امید ہے کہ پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ افتخار احمد نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 2ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا ہے، انہیں ہر بار بغیر آزمائش کیے ہی قومی ٹیم سے باہر بٹھا دیا جاتا رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں