سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان موخر

سعودی وزیرخارجہ ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے


ویب ڈیسک March 02, 2019
سعودی وزیرخارجہ ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے فوٹو:فائل

KARACHI: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کیلئے موخر ہوا ہے اور اس ملتوی کی وجہ بھارتی رویے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں تاہم بھارتی کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے کی وجہ سے دورہ ملتوی ہوا۔

قبل ازیں سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے جب کہ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔

جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں