کراچی میں مفت بریانی کھانے پر دو پولیس اہلکار معطل

پکوان سینٹر کے مالک کی مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا


Numainda Express March 02, 2019
پکوان سینٹر کے مالک کی مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا فوٹو:فائل

شہر قائد میں مفت بریانی کھانے اور دکاندار کا موبائل فون چھیننے پر دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

بفرزون میں تیموریہ تھانے کے دو اہلکاروں دین محمد اور امین محمد بفرزون میں پکوان سینٹروں سے بریانی جمع کررہے تھے کہ اس دوران ایک پکوان سینٹر کے مالک نے مزاحمت کی جس پر اہلکاروں نے اس کا موبائل فون چھین کر اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/314629096042727/videos/2198177083573287/"]

لوگوں کے جمع ہونے اور ویڈیو بنانے پر دونوں اہلکار موٹر سائیکل پر بھاگ نکلے۔ آئی جی سندھ نے واقعہ کا علم ہونے پر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا اور ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ پولیس اہلکار مفت میں بریانی لے جاتے ہیں جس سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں