حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل پولیو مہم جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع کی گئی تھی

گلشن،سہراب گوٹھ،گڈاپ اوربلدیہ میں پولیووائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مشیر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کراچی کے حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ایک بار پھر پولیو مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،اس بات کا فیصلہ مشیروزیراعظم شہناز وزیر علی کی زیرصدارت محکمہ داخلہ سندھ میں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری داخلہ مدثر اقبال،کراچی کے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور رینجرز کے نمائندے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔


اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے بعض مخصوص حساس علاقوں میں جن میں گلشن اقبال،سہراب گوٹھ،گڈاپ اور بلدیہ ٹائون شامل ہیں ان علاقوںسے پینے کے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جن میں پولیووائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں ایک بار پھر جلد ازجلد پولیو مہم کوشروع کیا جانا ضروری ہے،اس سے قبل پولیو مہم جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع کی گئی تھی تاہم مہم کے دوران ٹیم کے ارکان کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک غیرملکی ڈاکٹر فالٹن پرحملہ بھی کیا گیاتھا لہٰذا شروع کی جانے والی پولیو مہم کے دوران ٹیم کے ارکان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، اجلاس میں پولیو مہم کے دوران لازمی طور پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
Load Next Story