کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔
شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں صبح سویرے سے بادلوں کا راج رہا اور شام تک تیز ہوائیں چل پڑیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت سے تندوتیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پر پہنچ گئی۔
وزیر بلدیات سعید غنی کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے افسران و عملے کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔